نوازالدین صدیقی کا ہالی ووڈ میں چھوٹے رول ادا کرنے سے انکار
چھوٹے رول کرنے سے بہترہے بالی ووڈ میں بادشاہ کی طرح کام کیا جائے، نواز الدین صدیقی
بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ اگر انھیں اچھے کردار ملے تو وہ ہالی ووڈ میں کام کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہوں لیکن وہاں وہ کوئی چھوٹے موٹے رول ادا نہیں کرینگے۔
یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ نوازالدین صدیقی جن کی حال ہی میں فلم ''رمن راگھو 2.0''' ریلیز ہوئی ہے نے اپنے کردار کے متعلق سوال پر کہا کہ ایسے کردار نبھانے کے بعد آرٹسٹ ذہنی طور پر ہل جاتا ہے۔ مگر ایسے کرداروں کو نبھانے میں مزہ بھی آتا ہے۔
ہالی وڈ میں کام کرنے سے متعلق نوازالدین صدیقی کاکہناتھاکہ مجھے ہالی وڈ جانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی کیونکہ اب ہالی ووڈ میں پیسہ خرچ کرکے ایک ایجنٹ رکھو۔ پھر وہ ایجنٹ آپ کو چھوٹے موٹے رول دلائے گا۔ اس سے بہتر ہے کہ بادشاہ کی طرح بالی ووڈ میں کام کیا جائے۔