مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مزید2کشمیریوں کو شہید کر دیا

نوجوانوں کو ملواری نیوا میں شہید کیا گیا،کولپورہ میں گھروں میں گھس کر مکینوں پر تشدد، 2 مساجد کے شیشے توڑ دیے


APP July 01, 2016
اسلام آباد کے شہداکی چھٹی برسی پر مظاہرے، فوجی کالونیاں مسلم اکثریت کو ختم کرنے کی بھارتی سازش ہے، ظفر اکبر بٹ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔

بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ملواری نیوا میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا جس کے بعد علاقے میں مظاہرے شروع ہوگئے۔ بھارتی فورسز نے مظاہروں کے شرکا پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا، آنسو گیس کی شیلنگ کی، ربڑ کی گولیاں چلائیں جس سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ بھارتی فوجیوںنے ضلع کولگام کے علاقے کولپورہ میں گھروں میں گھس کر مکینوں کو بلا وجہ مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔

مکینوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ فوجیوں نے علاقے میں 2 مساجد کی بھی بے حرمتی کی اور ان کے شیشے توڑ دیے۔ اسلام آباد قصبے کے علاقے انچی ڈورو کے 3 شہید کشمیری نوجوانوں کی چھٹی برسی کے موقع پر قصبے میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے، بھارتی پولیس نے 17سالہ شجاعت الاسلام 15سالہ امتیاز احمد یتو اور 15 سالہ اشتیاق احمد کھانڈے کو 2010کے عوامی انتفادہ کے دوران 29جون کوقصبے کے علاقے انچی ڈورو ایک گھر کے صحن میں گولیاں مار کر شہید کردیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں