پیمرا نے اے آر وائی رائل نیوز اور چینل 24 کو جرمانے کر دیئے
رائل نیوز پر 10 لاکھ، اے آر وائی پر 2 لاکھ اور چینل 24 پر 50 ہزار روپے جرمانہ
پیمرا شکایات کونسل نے نیب کے خلاف بے بنیاد اور توہین آمیز مواد نشر کرنے پر رائل نیوز پر10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔
ڈاکٹرمہدی حسن کی زیر صدارت پیمرا ریجنل آفس لاہور میں منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود خان کی اے آر وائی نیوزکے خلاف دائر شکایت پر مذکورہ چینل کی غیر خاضری اور غیر سنجیدہ رویے پر2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی ہے، کونسل نے میسرز ستارہ کیمیکل انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کی چینل 24 کے خلاف دائر شکایت کی سماعت اگلے اجلاس تک موخرکردی۔
تاہم کونسل نے چینل24 کے غیر سنجیدہ رویے پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، مزیدبراں وقاص قدیرشیخ کی چینل 24 کے خلاف دائر شکایت کی سماعت چینل کی درخواست پر موخر کر دی گئی، کرکٹر محمد حفیظ کی جانب سے ٹی وی چینلزکے خلاف دائر شکایت کی سماعت پاکستانی ٹیم کے ساتھ دورہ برطانیہ پر ہونے کی وجہ سے موخرکر دی گئی۔