ایلیجا وُڈ
فلم سیریز ’’ دی لارڈ آف دی رنگز‘‘ سے عالمی شہرت پانے والا اداکار
ایلیجا وُڈ کو ہم بجا طور پر ان اداکاروں میں شمار کرسکتے ہیں جنھیں قدرت نے خصوصی ٹیلنٹ سے نوازا ہے۔
اس نوجوان نے بہت چھوٹی عمر میں یہ باور کرادیا تھا کہ اس کے اندر ایک بڑا اداکار چھپا ہوا ہے۔ ہالی وڈ کی فلموں کے پاکستانی شائقین اس اداکار سے 2001ء میں دی لارڈ آف دی رنگز سیریز کی پہلی فلم سے متعارف ہوئے، لیکن مغربی ممالک میں اس سے بہت پہلے وہ اپنی صلاحیتیں منوا چکا تھا۔ شائقین کے ساتھ ساتھ فلمی ناقدین بھی اس کے خداداد ٹیلنٹ کے معترف ہیں اور کئی مبصرین تو اسے مستقبل کا سُپراسٹار بھی قرار دے چکے ہیں۔
ایلیجا کے حاصل کردہ ایوارڈز کی طویل فہرست بھی اسے غیرمعمولی اداکار ثابت کرنے کے لیے کافی ہے۔ ابتدائی دور میں ایلیجا کو ایک ہی طرح کے کرداروں میں کاسٹ کیا جانے لگا تھا لیکن وہ خود کو ورسٹائل اداکار ثابت کرنا چاہتا تھا اسی لیے اس نے کئی بڑی فلموں کی پیش کشیں بھی مسترد کردیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ ایلیجا بہ طور وائس ایکٹر بھی بہت مقبول ہے۔ وہ اس حیثیت میں اب تک کئی اینی میٹڈ فلموں اور ویڈیو گیمز میں کام کرچکا ہے۔
فلمی دنیا میں ایلیجا کے سفر کا آغاز اس عمر میں ہوا تھا جب انسان کی پوری توجہ کھیل کود ہوتی ہے۔ اداکاری سے لگاؤ شاید اس کے خون میں شامل تھا اسی لیے اس نے پانچ چھے برس ہی کی عمر میں اسکول میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں حصہ لینا شروع کردیا تھا۔ ساتھ ہی اس نے ماڈلنگ میں بھی قسمت آزمائی شروع کردی۔ ایلیجا کے پیشہ ورانہ کیریر کی ابتدا پاؤلا عبدل کی فلمForever Your Girl سے ہوئی لیکن اسے پہچان (1990ء) Avalon سے ملی۔
اس فلم میں بہ طور چائلڈ اسٹار اس کی زبردست اداکاری کی بہ دولت اسے اگلے ہی برس Paradise میں مرکزی رول کے لیے منتخب کرلیا گیا۔ یہ فلم بہت کام یاب رہی، خاص طو رپر ایلیجا کی اداکاری کی بہت تعریف کی گئی۔ 1994ء میں ریلیز کی گئی The War وہ فلم تھی جس نے اس ننھے اداکار کو اس وقت کے مقبول ترین چائلڈ اسٹارکی صف میں لاکھڑا کیا۔ اس فلم کے لیے نہ صرف اسے کئی ایوارڈز ملے بلکہ ہالی وڈ کے معروف ناقد اور اسکرین رائٹر راجر ایبرٹ نے ایلیجا کی اداکاری پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، '' ہالی وڈ کی تاریخ میں ، ایلیجا اپنی عمر کے اداکاروں میں سب سے زیادہ باصلاحیت اداکار کے طور پر اُبھرا ہے۔''
1996ء میں Flipper کی ریلیز نے ایلیجا کی شہرت کے گراف کو مزید بلند کیا۔ ایک ڈولفن مچھلی کے کرتبوں پر مشتمل یہ فلم پی ٹی وی سے بھی دکھائی گئی تھی۔ چند مزید ہٹ فلموں کے بعد اسے ہیری پوٹر کے بعد دوسری کام یاب ترین فلم سیریز The Lord of The Rings کی پہلی فلم میں مرکزی رول کرنے کی پیش کش ہوئی۔ یہ پیش کش ایلیجا کے کیریر کا اہم ترین موڑ ثابت ہوئی اور اس فلم کی ریلیز نے اسے راتوں رات دنیا بھر میں مقبول بنادیا۔ ایلیجا کی شان دار پرفارمینس کے پیش نظر اسے اس سیریز کی بقیہ دونوں فلموں میں بھی مرکزی اداکار کے طور پر شامل کیا گیا۔
محیرالعقول واقعات اور مہم جوئی سے بھرپور اس سپرہٹ فلم سیریز نے ایلیجا کو عالمی شہرت کے ساتھ ساتھ مالی آسودگی بھی بخشی اور اس نے 2005ء میں ایک ریکارڈنگ کمپنی ''Simian Records'' کی بنیاد ڈالی۔ اس کمپنی سے اب تک دو معروف امریکی میوزک بینڈزThe Apples in Stereo اورHeloise and the Savoir Faire اپنی البمز کی ریلیز کے لیے معاہدے کرچکے ہیں۔
لارڈ آف دی رنگز سیریز کی بے مثال کام یابی کے بعد ایلیجا کو اسی نوع کی کئی فلموں میں مرکزی رول کرنے کی آفرز ہوئیں جنھیں اس نے مسترد کردیا کیوں کہ وہ خود پر ایسے اداکار کی چھاپ نہیں لگنے دینا چاہتا تھا جو ایک ہی طرح کے کردار کرسکتا ہو۔ آیندہ برسوں میں اس نے متنوع موضوعات پر بنائی گئی فلموں میں اداکاری کی ۔ (2004ء) Eternal Sunshine of the Spotless Mind میں اس نے اخلاقی جرائم کا ارتکاب کرنے والے ایک لیب ٹیکنیشن کا رول کیا تھا، (2005ء)Sin City میں وہ ایک ولین کے رُوپ میں سامنے آیا، (2006ء) Bobby میں اس نے مال و زر کی ہوس میں ایک دولت مند دوشیزہ سے شادی کرنے والے نوجوان کا رول خوب صورتی سے نبھایا، (2008ء ) The Oxford Murders میں اس نے اوکسفرڈ کے ایسے گریجویٹ طالب علم کا رول کیا جو یونی ورسٹی میں عجیب و غریب انداز میں ہونے والی ہلاکتوں کی تفتیش کرتا ہے۔
2009ء میں وہ ٹیلی ویژن پر مصروف ریا۔2010ء میں ایلیجا کی فلم The Romantics منظر عام پر آئی۔ ایلیجا اس مزاحیہ رومانوی فلم کا ہیرو تھا۔ اگلے برس پھر ایلیجا نے ہالی وڈ پر مِنی اسکرین کو ترجیح دی اور ڈراما سیریز Wilfred کی شوٹنگ میں مصروف رہا۔ رواں برس اس باصلاحیت اداکار کی تین فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں جن میں Maniac ، Revenge For Jolly! اور Celeste and Jesse Forever شامل ہیں۔ یہ بالترتیب مزاحیہ، سنجیدہ اور ہارر فلمیں تھیں۔ ان فلموں میں ایلیجا کی اداکاری کو سراہا گیا۔