ساہیوال میں کار اور ٹریلر میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق 3 زخمی

متاثرہ خاندان خانیوال میں منگنی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر حادثہ پیش آ گیا


ویب ڈیسک July 01, 2016
حادثہ کار ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا، ذرائع. فوٹو؛ فائل

جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان خانیوال میں منگنی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا کہ ساہیوال میں جی ٹی روڈ پھتو موڑ کے قریب ان کی کار اور ٹرالر میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 بچیوں اورخاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ ذرائع کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کے سونے کے باعث پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں