اتاترک ایئرپورٹ حملے میں معاونت کے شبہ میں 3 غیرملکیوں سمیت 13 افراد گرفتار

ملزمان پر داعش کیلئے جنگجو بھرتی کرنے، ان کے لیے رقوم کا بندوبست کرنے اورانہیں لاجسٹک مدد دینے کا الزام ہے۔


ویب ڈیسک July 01, 2016
ملزمان پر داعش کیلئے جنگجو بھرتی کرنے، ان کے لیے رقوم کا بندوبست کرنے اورانہیں لاجسٹک مدد دینے کا الزام ہے۔ فوٹو: رائٹرز

اتاترک ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والے خودکش بمباروں کی شناخت کے بعد ملک بھر میں چھاپے کے دوران 3 غیرملکیوں سمیت 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استنبول میں خودکش بم حملوں کے بعد خصوصی پولیس فورس کی قیادت میں انسداد دہشت گردی کی ٹیموں نے شہر میں بیک وقت 16 مقامات پر چھاپا مار کارروائیاں کیں جس کے دوران مختلف مقامات سے 3 غیرملکیوں سمیت 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان پر الزام ہے کہ وہ شام میں داعش کے ارکان سے رابطے میں تھے اور ان پر داعش کے لیے جنگجو بھرتی کرنے،ان کے لیے رقوم کا بندوبست کرنے اور انہیں لاجسٹک مدد دیتے تھے۔

دوسری جانب ترک عہدیدار نے اتاترک ایئرپورٹ پر منگل کی شب حملہ کرنے والے 3 غیرملکی خودکش بمباروں کا تعلق روس، ازبکستان اور کرغزستان سے بتایا ہے جن کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے نام اس وقت ظاہر نہیں کئے جاسکتے جب کہ میڈیکل ٹیم حملہ آوروں کی شناخت کا عمل مکمل کرنے کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ 28 جون کو 3 خودکش بمباروں نے اتاترترک ائیر پورٹ کے باہر پہلے فائرنگ کی اور پھر ان میں سے دو ٹرمینل کی عمارت میں گھس گئے جہاں 2 بمباروں نے خود کو دھماکوں سے اڑا لیا جس کے بعد تیسرے بمبار نے داخلی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |