امريكا ڈرون حملوں كو قانونی تحفظ فراہم كرنے كيلئے قانون سازی كا ارادہ ركھتا ہے نيويارک ٹائمز

اوباما انتظاميہ 6 ملكوں ميں ڈرون حملوں كو قانونی تحفظ فراہم كرنے كے لئے قانون سازی كرنا چاہتی ہے، نیویارک ٹائمز


APP November 26, 2012
اوباما انتظاميہ 6 ملكوں ميں ڈرون حملوں كو قانونی تحفظ فراہم كرنے كے لئے قانون سازی كرنا چاہتی ہے، نیویارک ٹائمز فوٹو: اے ایف پی

امريكی اخبار نيويارک ٹائمز نے دعوٰی كيا ہے كہ امريكی انتظاميہ ڈرون حملوں كو قانونی تحفظ فراہم كرنے كے لئے قانون سازی كرنے كا ارادہ ركھتی ہے۔


غير ملكی خبر رساں ايجنسی كے مطابق نيويارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ ميں كہا ہے كہ امريكی صدر بارک اوباما متعدد بار كہہ چكے ہيں كہ ڈرون حملوں كے ذريعےعسكريت پسندوں كو نشانہ بنانے كو قانونی شكل دينے كی ضرورت ہے، اس لئے اب اوباما انتظاميہ 6 ملكوں ميں ڈرون حملوں كو قانونی تحفظ فراہم كرنے كے لئے قانون سازی كرنا چاہتی ہے تاكہ ڈرون حملوں پر بين الاقوامی سطح پر ہونے والی تنقيد سے بچا جاسكے۔ اخبار كے مطابق نئی امريكی انتظاميہ عسكريت پسندوں كی ٹارگٹ كلنگ كا تسلسل برقرار ركھنا چاہتی ہے۔


واضح رہے كہ ڈرون حملوں كا سلسلہ سابق امريكی صدر جارج ڈبليو بش كے دور حكومت ميں شروع ہوا تھا جس كو صدر اوباما نے جاری ركھا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں