اسپین میں شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں 3 پاکستانی گرفتار

گرفتار افراد دہشت گرد تنظیم داعش کی کارروائیوں اور طالبان کی حمایت میں مواد فراہم کررہے تھے، ہسپانوی وزارت داخلہ


ویب ڈیسک July 01, 2016
گرفتار افراد دہشت گرد تنظیم داعش کی کارروائیوں اور طالبان کی حمایت میں مواد فراہم کررہے تھے، ہسپانوی وزارت داخل فوٹو؛ فائل

اسپین میں سماجی رابطے کی سائٹ کے ذریعے شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں 3 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے سیکیورٹی اداروں نے ایک کارروائی کے دوران ملک میں سماجی رابطے کی سائٹ کے ذریعے شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں 3 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد اسپین کے شمال مشرقی علاقے میں رہائش پذیر تھے جہاں سے یہ دہشت گرد تنظیم داعش کی کارروائیوں اور طالبان کی حمایت میں مواد فراہم کررہے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسپین میں شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں پاکستانی کو گرفتار کیا گیا تھا جب کہ رواں سال اب تک 29 افراد کو دہشت گردی پھیلانے کے الزامات میں گرفتار کیا جاچکا ہے جن کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔