لیاری ایکسپریس وے آئندہ سال مکمل ہوجائے گا گورنر

این ایچ اے کو منصوبے کی تکمیل کیلیے رائٹ آف وے بھی فراہم کردیا جائے گا۔


Staff Reporter November 26, 2012
گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بتایا کہ لیاری ایکسپریس وے منصوبے کے لیے تقریباً 29 ہزار خاندانوں کو منتقل کیا جانا تھا جس میں سے بیشتر منتقل ہوچکے ہیں۔ فوٹو : فائل

گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے کا باقی کام آئندہ سال دسمبر تک مکمل ہو جائے گا اور اس کے دونوں ٹریک مکمل طور پر رواں ہوجائیں گے۔

وہ دھوبی گھاٹ کے قریب لیاری ایکسپریس کے زیر تعمیر حصہ پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، گورنر نے بتایا کہ ایکسپریس وے کا زیر التوا کام شروع ہوچکا ہے اور اس سال این ایچ اے کو منصوبے کی تکمیل کے لیے رائٹ آف وے فراہم کردیا جائے گا، انھوں نے تین ہٹی سے دھوبی گھاٹ تک کچے راستے پر چلتے ہوئے زیر تعمیر ٹریک کی جگہ کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

کمشنر ہاشم رضا اور این ایچ اے کے بریگیڈیر نے گورنر کو منصوبے پر جاری کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا، گورنر نے بتایا کہ لیاری ایکسپریس وے منصوبے کے لیے تقریباً 29 ہزار خاندانوں کو منتقل کیا جانا تھا جس میں سے بیشتر منتقل ہوچکے ہیں جبکہ منتقلی کا باقی کام بھی دسمبر تک مکمل ہوجائیگا،گورنر نے منصوبے کے بعض حصوں میں دوبارہ تجاوزات کی اطلاع کا سخت نوٹس لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |