دپیکا اور میرے درمیان کچھ تبدیل نہیں ہوا پریانکا

 سب کچھ جیسے پہلے تھا آج بھی ویسا ہی ہے البتہ میڈیا کی سوچ تبدیل ہوگئی ہے، اداکارہ


Showbiz Desk July 02, 2016
 سب کچھ جیسے پہلے تھا آج بھی ویسا ہی ہے البتہ میڈیا کی سوچ تبدیل ہوگئی ہے ۔فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکاراؤں دیپکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے متعلق گزشتہ چند روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان دنوں دوستوں میں لڑائی ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان دنوں دوستوں میں لڑائی ہوگئی ہے جس کی وجہ یہ تھی کہ آئیفا ایوارڈز میں پریانکا اور دیپکا کو ایک ساتھ فلم ''باجی راؤ مستانی'' کے گانے ''پنگا'' پر پرفارم کرنا تھا، مگر عین وقت پر دیپکا نے پریانکا کے ساتھ پرفارم کرنے سے انکار کردیاتھا، تاہم پریانکا نے ان خبروں کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ پہلے میڈیا والے لکھتے تھے کہ دپیکا اور میں بہترین دوست ہیں تو پھر اب ایسا کب اور کیسے تبدیل ہوگیا؟ میں نے تو نہیں کہا کہ کچھ تبدیل ہوا ہے، سب کچھ جیسے پہلے تھا آج بھی ویسا ہی ہے، میڈیا کی سوچ تبدیل ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں