انکم ٹیکس افسران کی ترقی کی درخواست پر نوٹس جاری

ترقی کے مواقع کم اور معاملات پیچیدہ ہوتے جارہے ہیں۔


Staff Reporter November 27, 2012
درخواست گزاروں کے مطابق محکمے میں گریڈ 20کی 60 اسامیاں خالی ہیں اور 80 افسران ان کے امیدوار ہیں. فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل عرب اور جسٹس ریاضت علی ساہڑ پرمشتمل دو رکنی بینچ نے انکم ٹیکس گروپ ان لینڈ ریونیو کے افسران کی ترقی کے لیے سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب کرنے سے متعلق آئینی درخواست پر مدعاعلیہان کو 28نومبرکیلیے نوٹس جاری کردیے۔

درخواست گزار وں نے دائر درخواست میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، کیبنٹ سیکریٹری ،چیئرمین بورڈ آف ریونیواور چیئرمین وفاقی پبلک سروس کمیشن کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ وہ گریڈ 19کے افسر ہیں اور اگلے گریڈ میں انکی ترقی واجب ہوچکی ہے لیکن طویل عرصے سے گریڈ 20 میں ترقیوں کے لیے سلیکشن بورڈ کا اجلاس منعقد نہیں ہورہا، درخواست گزاروں کے مطابق محکمے میں گریڈ 20کی 60 اسامیاں خالی ہیں اور 80 افسران ان کے امیدوار ہیں، لیکن چند مفادپرست عناصرکی ریشہ دوانیوں کے سبب سلیکشن بورڈ کااجلاس نہیں ہورہا،جسکی وجہ سے درخواست گزاروں کے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں، انکی عمروں میں اضافہ ہوتا جارہاہے اور وہ جس ترقی کے مستحق ہیں اس میں تاخیر ہورہی ہے، ترقی کے مواقع کم اور معاملات پیچیدہ ہوتے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |