بھارت نے پاکستانی سیمنٹ کی درآمد بینک گارنٹی سے مشروط کردی

برآمدی کھیپ سے ہیروئن نکلنے پراقدام، بھارتی خریدار بھی محتاط، درآمد میں کمی


Business Reporter November 27, 2012
نومبر میں بذریعہ ریل سیمنٹ ایکسپورٹ 86 فیصد گرگئی، نئی شرط سے مزید کم ہونے کاخدشہ۔ فوٹو فائل

بھارت جانے والی پاکستانی سیمنٹ کی کنسائنمنٹ میں ہیروئن کی برآمدگی کے واقعات کے بعد بھارتی درآمد کنندگان نے پاکستان سے سیمنٹ کی درآمد محدود کردی ہے جس کے سبب اکتوبر کے مقابلے میں نومبر کے دوران ریلوے کے ذریعے سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 86 فیصد تک کمی کا سامنا ہے.

جبکہ بھارتی بیورو آف اسٹینڈرڈ نے سیمنٹ کی درآمدات پر 10 ہزار ڈالر فی کنسائنمنٹ بینک گارنٹی بھی عائد کردی ہے جس کے بعد پاکستان سے بھارت کو سیمنٹ کی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ برآمد کنندگان کے مطابق بھارت کی جانب سے بینک گارنٹی کی شرط سے پاک بھارت تجارت بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کودھچکہ پہنچے گا۔ پاکستانی سیمنٹ کے کنسائمنٹ میں ہیروئن برآمد ہونے کے بعد بھارتی درآمد کنندگان محتاط ہیں اور پاکستانی کمپنیوں کو نئے آرڈرز میں غیرمعمولی کمی کا سامنا ہے۔

انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں پاکستان سے سیمنٹ سے لدی 1329 ریلوے بوگیاں اٹاری کے ذریعے ایکسپورٹ کی گئیں جبکہ نومبر کے مہینے میں یہ تعداد 189 بوگیوں تک محدود رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں