اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت پر بھارتی ہائی کمیشن سے رابطے کا فیصلہ

انسانی اعضاکی پیوندکاری کے قوانین کاجائزہ لیا جائیگا، چیئرمین کمیٹی


Numainda Express July 02, 2016
’’تعلیم، تحقیق اور سائنس کے شعبوں کی ترقی ضروری ہے‘‘، سینیٹ کمیٹی کا وزارت کے اداروں کے بجٹ میں اضافے پر زور فوٹو؛ فائل

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فر وخت کا نو ٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری کے حوالے سے کمیٹی کابھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا جائیگا۔

چیئرمین کمیٹی بابر نوازنے کہا کہ بھارتی حکام کو پابند بنایا جائے گا وہ وزارت انسانی حقوق اور انسانی حقوق کمیشن کی تحقیقات کے بغیر کسی پاکستانی ڈونر کو پیوندکاری کیلئے ویزہ جاری نہ کریں، لوگ مجبوری میں اعضا بیچتے ہیں کسی کو خریدنے نہیں دیں گے، انسانی اعضا کی پیوندکاری کے متعلق قوانین کاازسرنوجائزہ لیا جائے گا، کمیٹی کا پنجاب کی جیلوں کا دورہ کر کے جیلوں میں بچوں کے مسائل اور قیدیوں کو غیرمعیاری کھانے کے معاملے کاجائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔

کمیٹی نے سفارش کی کہ خوا جہ سراؤ ں اور اس سے تعلق رکھنے والے بچوں کی رشتہ داروں کی جانب سے تذلیل اور غلط راستوں پر لے جانے والوں کے خلاف قانون سازی کی جائے۔ کمیٹی اجلاس چیئرمین بابر نوازخان کی صدارت میں ہوا۔ انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری کے حوالے سے کمیٹی کابھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین کمیٹی بابر خان نوازنے کہا کہ بھارتی حکام کو پابند بنایا جائے گا وہ وزارت انسانی حقوق اور انسانی حقوق کمیشن کی تحقیقات کے بغیر کسی پاکستانی ڈونر کو پیوندکاری کے لیے ویزہ جاری نہ کریں۔ لوگ مجبوری میں اعضا بیچتے ہیں کسی کو خریدنے نہیں دیں گے۔ انسانی اعضا کی پیوندکاری کے متعلق قوانین کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا،انسانی حقوق کمیٹی جلد پنجاب کی جیلوں کادورہ کریگی ۔

سینیٹ فنکشنل کمیٹی مسائل کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے چیئرمین سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے ملحقہ اداروں کے بجٹ میں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم ، تحقیق اور سائنس کے شعبوں کی ترقی ضروری ہے لیبارٹریوں اور لائبریریوں تحقیقی اداروں کے آباد ہونے سے ہی ہم بین الاقوامی طور پر دوسری اقوام کے برابر آسکتے ہیں کم ترقی یافتہ علاقوں کی معدنیات منرلز پھلوں سبزیوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی اقدامات کی ضرورت ہے بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کو بھی پی ایچ ڈی ایم فل کے وظائف میں اضافہ کیاجائے کمیٹی اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ اس سال 186.083 ملین کے 1890 کم ترقی یافتہ علاقوں کے طلبا میںوظائف کی رقم تقسیم کی گئی بلوچستان کے50 طلباکو پی ایچ ڈی کیلیے وظائف دیے جارہے ہیں ۔

وفاقی وزیر رانا تنویز نے کہاکہ فیصلہ کیا گیاکہ کم ترقی یافتہ علاقوں میں کامسیٹس کے کیمپس بننے سے قبل پنجاب میں کیمپس نہیں کھولیں گے اور کہا کہ وزارت کی طرف سے کم ترقی یافتہ علاقوں میں پینے کے پانی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس چار جولائی سوموار کو وزارت کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گاسینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پورٹس اینڈ شپنگ کا اجلاس جمعہ کیر وز چیئرمین محمد علی خان سیف کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں منعقد ہوا جس میں سینیٹر نہال ہاشمی سینیٹر تاج حیدر و دیگر نے شرکت کی وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کمیٹی کو بتایا کہ چیئر مین کے پی ٹی کی مدت ملازمت میں جمعہ سے ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔