حب میں ملک کی سب سے بڑی آئل ریفارئنری لگانے کافیصلہ

لاگت 5 ارب ڈالر، رقم پارکو کے منافع سے لی جائے گی، ڈھائی لاکھ بیرل یومیہ پیداوار ہو گی


این این آئی July 02, 2016
لاگت 5 ارب ڈالر، رقم پارکو کے منافع سے لی جائے گی، ڈھائی لاکھ بیرل یومیہ پیداوار ہو گی فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے تعاون سے بلوچستان کے شہرحب میں ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری لگانے کا فیصلہ کرلیاہے۔

وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے مطابق وزارت پٹرولیم نے پارکوآئل ریفائنری کوحب میں5 ارب ڈالر مالیت کی خلیفہ کوسٹل آئل ریفائنری لگانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے،جس کی صلاحیت ڈھائی لاکھ بیرل یومیہ ہوگی۔ ریفائنری مکمل ہونے سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدکے ساتھ ساتھ قیمت بھی کم ہوجائیگی۔

ریفائنری کی تعمیر پارکو کے منافع سے کی جائیگی جس سے قومی خزانے پرقطعاً کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔آئل ریفائنری کیلیے 250 میگاواٹ کا پاور پلانٹ بھی تعمیر کیا جائے گا۔نئی آئل ریفائنری60 فیصدوفاقی حکومت جبکہ40 فیصد متحدہ عرب امارات کی ملکیت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔