چین کا پاکستان میں سائوتھ ایشین ٹیکنالوجی ٹرانسفر منصوبے کا اعلان

دوست ملک منصوبہ کیلیے 20 کروڑ روپے، پاکستانی انجینئرز کو تربیت فراہم کرے گا


Zulfiqar Baig July 02, 2016
دوست ملک منصوبہ کیلیے 20 کروڑ روپے، پاکستانی انجینئرز کو تربیت فراہم کرے گا فوٹو: فائل

چین کی حکومت نے پاکستان میں پہلے سائوتھ ایشین ٹیکنالوجی ٹرانسفر منصوبے کے قیام کیلیے20 کروڑ روپے کی خطیر رقم فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں قائم ہونے والے اپنی نوعیت کے پہلے ٹیکنالوجی ٹرانسفر منصوبے کے قیام کے بعد چین سے تعلق رکھنے والے انجینئرز خصوصی طور پر پاکستانی انجینئرزاور سائنس دانوںکو تربیت فراہم کریں گے، لاہور میں دس ایکڑ رقبے پر قائم کیے جانیوالے منصوبے کی تعمیرکیلیے چین کی حکومت تمام تر سرمایہ مہیا کرے گی جبکہ اس منصوبے کیلیے جگہ پنجاب حکومت مہیا کرے گی، منصوبہ پاکستانی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور چینی وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کی معاونت سے مکمل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر نے کہاہے کہ ملک کوسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے کوجدیدخطوط پراستوارکرنے کیلیے جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے، ملک کی تاریخ میںپہلی مرتبہ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے بجٹ میں 50 فیصدسے زیادہ اضافہ کیاگیاہے۔نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت کی موثر پالیسیوںکی بدولت ملک کی معیشت دن بدن مستحکم ہو رہی ہے، پوری قوم کوچین کی دوستی پر فخر ہے، 20 کروڑ روپے کی لاگت سے سائوتھ ایشین ٹیکنالوجی ٹرانسفر منصوبہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا اور تعمیر و ترقی کے نئے دور میں پاکستان داخل ہو جائے گا، آئندہ چندبرسوں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید اہداف حاصل کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔