انسداد پولیومہم چلانے پردھمکیاں مل رہی ہیں سلمان احمد
مجھے ملک چھوڑنے کا کہا گیا ہے لیکن میں نے ملک چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے، گلوکار
KARACHI:
گلوکار سلمان احمد نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم چلانے پران کو دھمکیاں مل رہی ہیں، انھیں کہا جا رہا ہے کہ سیکیورٹی صرف سیاستدانوں کو ملتی ہے، کراچی میں رہتے ہوئے زندہ ہیں، یہی بڑی بات ہے۔
ایک ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ انسداد پولیو مہم کے سفیر ہیں اور انھیں براہ راست خطرہ ہے، 90 سے زائد پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی خواتین کارکن شہید ہوئی ہیں ، ہم ان کی قربانیوں کو ضائع نہیں جانے دیں گے، انشااللہ اس سال پولیو کا خاتمہ کر دیں گے۔ ہمارے جو بھی دشمن ہیں ان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ آپ ناکام ہو چکے ہیں۔
سلمان احمد نے کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، پولیو پر بات کرنے کی وجہ سے دہشت گرد نشانہ بنا سکتے ہیں، امجد صابری کو قتل کرنے والے دہشت گرد انھیں نشانہ بنانا چاہتے ہیں، انھیں ملک چھوڑنے کا کہا گیا ہے لیکن انھوں نے ملک چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔