ایرانی ایٹمی خطرے کا ڈرامہ ختم ہونا چاہیے روسی صدر

بہانے کا مقصد امریکا کا مشرقی یورپ میں میزائل سسٹم نصب کرنا تھا، سفرا سے خطاب


APP July 02, 2016
بہانے کا مقصد امریکا کا مشرقی یورپ میں میزائل سسٹم نصب کرنا تھا، سفرا سے خطاب:فوٹو؛ فائل

روس نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کوخطرہ بنا کر پیش کرنے کا ڈرامہ اب نہیں چلے گا۔

روس کے صدر پوتن نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کومغرب خصوصاً امریکا کی جانب سے خطرہ بنا کر پیش کیے جانے کے اقدام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہم و گمان اور تصورات کی بنیاد پر ایٹمی پروگرام کوخطرہ بنا کر پیش کرنے کا مسئلہ ختم ہو چکا ہے۔ پوتن نے بیرون ملک تعینات روسی سفارتی مشن کے افسران اوراہلکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشرقی یورپ میں امریکا کے میزائل سسٹم کی تنصیب سے متعلق اقدام کوافسوسناک قرار دیا اور کہا کہ روس اس کا ضروری اور مناسب جواب دے گا۔

ایران کے ایٹمی پروگرام کو محض اس لیے خطرہ بنا کر پیش کیا جا رہا تھا تاکہ امریکا اس بہانے یورپ میں اپنے میزائل نصب کر سکے، ایٹمی خطرے کا ڈرامہ مزید نہیں چل سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں