چین میں بس نہر میں گرنے سے 26 افراد ہلاک

چین کے شمالی صوبے تیانجن میں ٹائر پھٹنے سے بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر نہر میں جا گری۔


ویب ڈیسک July 02, 2016
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں کو پانی سے باہر نکالا. فوٹو: فائل

چین کے شمالی شہر تیانجن میں بس نہر میں گرنے سے 26 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق مسافر بس 30 افراد کو لے کر چین کے صوبے ہے بی سے شن یانگ جا رہی تھی کہ شمالی تیانجن کی مرکزی شاہراہ پر سڑک کنارے نصب حفاظی بیرئیر سے ٹکرا کر گہری نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں کو پانی سے باہر نکالا جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

چین کے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹائر پھٹنے سے بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر نہر میں جا گری تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی چین کے وسطی صوبے میں ایک مسافر بس میں آتشزدگی سے 53 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں