نئی فلم میں منفرد کردار نبھائوں گی دیا مرزا

کام پر بھر پور توجہ دینے کے سبب ہی آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں، بالی وڈ اداکارہ


Net News November 27, 2012
کام پر بھر پور توجہ دینے کے سبب ہی آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں، بالی وڈ اداکارہ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے کہا ہے کہ نئی فلم میں میرا کردار منفرد ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں اپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب رہوں گی ۔ہر کردار نبھانے کی کوشش کرتی ہوں اور فلم میں جو کردار ملتا ہے اس پر محنت کررہی ہوں ۔اداکارہ نے کہا کہ اپنے کام پر بھرپور توجہ دینے کے سبب ہی آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں ۔اب فلموں میں زیادہ آفرز ہوتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کمرشلز بھی کروں گی فلم پر بھرپور توجہ دیتی رہوں گی ۔کردار کا مطالعہ کرکے اسے نبھانے کی کوشش کرتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ بالی وڈ میں نئے فنکاروں نے اپنا مقام بنایا ہے ۔یہاں آگے بڑھنے کے بہت مواقع میسر آتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل کی فلم میں کوئی مختصر کردار نہیں ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں