لاہورمیں لوڈ شیڈنگ سے ستائے عوام نے میٹروسروس روک دی شدید ٹریفک جام
ہزاروں روپے بجلی بل وصول کرنے کے باوجود لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، مظاہرین
راوی روڈ بتی چوک پر لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام نے میٹرو بس سروس روک دی اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راوی روڈ بتی چوک پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور ٹرانسفارمرز چوری ہونے کے خلاف ٹائر جلا کر سڑک کو بلاک کر دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔ اس کے علاوہ مشتعل شہریوں نے شاہدہ چوک پر میٹرو بس سروس بھی روک دی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ لیسکو والے خود ٹرانسفارمرز چوری کر کے لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں، ہزاروں روپے بجلی بل وصول کرنے کے باوجود لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔