احمد شہزاد بھی تعزیت کے لیے امجد صابری کے گھر پہنچ گئے

اگر میرے آنے سے امجد صابری کے بچوں کو تھوڑی خوشی ہوئی ہے تو آتا رہوں گا،احمد شہزاد


ویب ڈیسک July 02, 2016
امجد صابری قوالی کی دنیا میں بڑا نام تھے،احمد شہزاد،فوٹو:ایکسپریس نیوز

قومی ٹیم کے کرکٹر احمد شہزاد نے امجد صابری کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور ان کے چھوٹے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے علاوہ اسے اپنی گرین شرٹ کا تحفہ دیا ۔

احمد شہزاد معروف قوال امجد صابری کی رہائش گاہ لیاقت آباد پہنچے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ،اس موقع پر احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ امجد صابری قوالی کی دنیا میں بڑا نام تھے،وہ آج امجد صابری کے چھوٹے بیٹے سے ملنے آئے ہیں اس کو جب پہلی بار ٹی وی پر دیکھا تو بڑا دکھ ہوا،اگر میرے آنے سے امجد صابری کے بچوں کو تھوڑی خوشی ہوئی ہے تو آتا رہوں گا۔
ایک سوال کے جواب میں احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ آج کل کسی بھی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل رہے اور ان کی پوری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنی فیملی کو دیں اورروزوں اوردیگرعبادات پر بھی توجہ دیں۔



اس موقع پر احمد شہزاد نے امجد صابری کے چھوٹے بیٹے کو اپنے آٹو گراف والی گرین شرٹ کا تحفہ دیا جب کہ واپسی پر احمد شہزاد نے امجد صابری کے چھوٹے بیٹے کے ساتھ گلی میں کرکٹ بھی کھیلی اور اس کی حوصلہ افزائی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں