گوجرانوالہ ڈیڑھ سالہ بچی میں پولیو کا کیس سامنے آگیا

بیٹی کو حفاظتی ٹیکے اور ہر 3 ماہ بعد پولیو کے قطرے باقاعدگی سے پلائےگئے تھے، والدہ عریبہ رانی


ویب ڈیسک November 27, 2012
بیٹی کو حفاظتی ٹیکے اور ہر 3 ماہ بعد پولیو کے قطرے باقاعدگی سے پلائےگئے تھے، والدہ عریبہ رانی فوٹو: فائل

ڈیڑھ سالہ بچی میں پولیو کا کیس سامنے آگیا جس کی ڈاکٹروں نے بھی تصدیق کردی ہے۔

گوجرانوالہ کی رہائشی صفیہ کی بیٹی عریبہ رانی کو بخار ہوا تو اسے سول اسپتال گکھڑ داخل کرادیا گیا، میڈیکل افسر ڈاکٹر آصف نے ابتدائی جانچ کے بعد بچی میں پولیو کی تصدیق کرتے ہوئے مزید ٹیسٹ لیے جنہیں مزید جانچ کے لئے لیبارٹری میں بھیج دیا گیا۔

بچی کی والدہ صفیہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو حفاظتی ٹیکے اور ہر 3 ماہ بعد پولیو کے قطرے باقاعدگی سے پلائےگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں