بھارت بہانوں کی آڑ میں جان بوجھ کر مذاکراتی عمل میں تاخیر کررہا ہے سرتاج عزیز
پاکستان اور بھارت مذاکرات کی میز پر آئے بغیر اپنے اقتصادی اہداف حاصل نہیں کرسکتے، مشیر خارجہ
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہےکہ بھارت بہانوں کی آڑ میں جان بوجھ کر پاکستان کے ساتھ مذاکراتی عمل میں تاخیر کررہا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا کہ بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری پاکستان کی اولین ترجیح ہے جب کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کی میز پر آئے بغیر اپنے اقتصادی اہداف حاصل نہیں کرسکتے لیکن بھارت بہانوں کی آڑ میں جان بوجھ کر پاکستان کے ساتھ مذاکراتی عمل میں تاخیر کررہا ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد دو طرفہ مذاکرات میں تعطل نہیں آنا چاہیے تھا اور دہشت گردی کی آڑ میں بات چیت کا عمل رکنا نہیں چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حریت رہنماؤں اور پاکستانی ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات کے باعث دو طرفہ بات چیت کو معطل کرنے کا ایک بہانہ تھا۔ مشیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے بات چیت کا عمل بحال کرنے کا عزم کیا۔