بنگلا دیش میں ریسٹورنٹ پر حملے میں 20 غیر ملکی ہلاک 6 حملہ آور بھی مارے گئے

حملے میں مرنے والواں میں اٹلی، جاپان اور بھارتی شہری شامل ہیں جب کہ حملہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی۔


ویب ڈیسک July 02, 2016
حملے میں مرنے والواں میں اٹلی، جاپان اور بھارتی شہری شامل ہیں جب کہ حملہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی۔ فوٹو : اے ایف پی

GUJRAT: بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے سفارتی علاقے میں واقع ریسٹورنٹ پر گزشتہ رات شدت پسند تنظیم داعش کے حملے میں 20 غیر ملکی ہلاک ہوگئے جب کہ فورسز کے آپریشن میں 6 حملہ آور مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے سفارتی علاقے میں واقع ریسٹورنٹ میں گزشتہ رات دہشت گردوں نے حملہ کردیا، حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ میں دھماکے اور اندھادھند فائرنگ کرنے کے بعد غیر ملکیوں سمیت متعدد افراد کو یرغمال بنالیا۔ واقعہ کے بعد بنگلہ دیشی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کیا تاہم شدید جھڑپوں اور 11 گھنٹے کے طویل مقابلے کے بعد ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے تمام 6 حملہ آور مارے گئے جب کہ ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق یرغمال بنائےگئے افراد کی بازیابی کے لیے شروع کیے گئے آپریشن میں 13 افراد کو ریسکیو کیا گیا تاہم حملہ آوروں سے مقابلے میں 2 پولیس آفیسرز مارے گئے اور 30 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں نے ریسٹورنٹ میں یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 20 غیرملکیوں کو قتل دیا جن میں سے 9 کا تعلق اٹلی، 7 کا جاپان اور ایک کا بھارت سے ہے۔ اطالوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اٹلی کا ایک شہری اب بھی لاپتہ ہے۔ بنگلا دیشی آرمی کے مطابق تمام افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا جب کہ مارے جانے والے افراد میں 4 بنگلہ دیشی شہری بھی ہیں جن کی شناخت کی جارہی ہے۔

بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک وحشیانہ عمل ہے اور ایسے لوگ اسلام کا نام بدنام کررہے ہیں ان کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں جب کہ بنگلہ دیش کی حکومت سے ہر قسم کی دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے بنگلا دیش میں غیر ملکی ریسٹورنٹ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ کھڑے ہیں، امید ہے کہ بنگلا دیشی حکومت بزدلانہ دہشت گردی کے واقعات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی جب کہ بنگلادیش میں مقیم تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔

امریکا نے بھی دہشت گرد حملے کے بعد تمام ممالک میں اپنے سفارتخانوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ حملے سے متعلق معلومات کا ہر طرح سے جائزہ لے رہے ہیں تاہم ابھی حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ حملہ داعش نے کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |