پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم آئندہ برس اگست میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی

دورے میں شریک تینوں ٹیمیں ایک دوسرے سے 3،3 میچز کھیلیں گی۔


Sports Desk November 27, 2012
دورے میں شریک تینوں ٹیمیں ایک دوسرے سے 3،3 میچز کھیلیں گی۔ فوٹو: فائل

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم آئندہ برس اگست میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی، وہاں اسے میزبان اور بنگلہ دیش کے ہمراہ ٹرائنگولر سیریز میں حصہ لینا ہے۔

شریک تینوں ٹیمیں ایک دوسرے سے 3،3 میچز کھیلیں گی جس کے بعد ٹاپ دو کے درمیان فائنل ہو گا،ایونٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا،5 اگست 2013 کولوبرو میں افتتاحی میچ میں گرین شرٹس کا بنگال ٹائیگرز سے مقابلہ ہو گا،اگلے روز پاکستانی ٹیم انگلینڈ سے میچ کھیلے گی۔

9 تاریخ کو بنگلہ دیش اور12 کو میزبان سے میچز ہوں گے،13 اور 16 اگست کو ایک بار پھر انہی ٹیموں سے مقابلے شیڈول ہیں، ٹورنامنٹ کا فائنل 19 تاریخ کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں