
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ عوام جبری فطرہ اور زكوٰۃ وصولی یا كسی بھی علاقے میں بھتہ پرچیوں سے متعلق اطلاع فوری طور پر مددگار 15كے مراكز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی ایس آئی یوكے دفاتر سمیت زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز یا قریبی تھانہ جات كو دیں۔
ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے والوں كا نام صیغہ راز میں ركھا جائے گا جب کہ شہری جرائم كے خلاف كاروائیوں میں پولیس كا ساتھ دیں اور اپنے علاقے،آس پاس یا اطراف میں كوئی بھی مشكوک سرگرمی، حركت یا لاوارث گاڑی / موٹرسائیكل، بیگ پارسل یا تھیلا وغیرہ دكھائی دینے پر فوری پولیس سے رابطہ كریں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔