امریکا میں پاکستانی طالب علموں کی تعداد ساڑھے 8 فیصد بڑھ گئی

امریکا میں زیرِ تعلیم پاکستانی طالب علموں کی تعداد گزشتہ تعلیمی سال کے مقابلے میں 8.5 اضافے کے ساتھ 5,354 ہوگئی ہے۔

امریکا میں زیرِ تعلیم پاکستانی طالب علموں کی تعداد گزشتہ تعلیمی سال کے مقابلے میں 8.5 اضافے کے ساتھ 5,354 ہوگئی ہے۔ فوٹو؛ فائل

اوپن ڈوز رپورٹ کے مطابق امریکا میں زیرِ تعلیم پاکستانی طالب علموں کی تعداد ساڑھے 8 فیصد اضافے کے بعد 5,354 ہوگئی ہے۔

گزشتہ ہفتے یو ایس ای ایف پی (یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن اِن پاکستان) کے زیرِ اہتمام اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں اوریئنٹیشن سیشن منعقد ہوا جس میں اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا جانے والے 188 طالب علم شریک تھے۔ شرکاء کو سالانہ ''اوپن ڈورز رپورٹ'' کے حوالے سے بتایا گیا کہ امریکا میں زیرِ تعلیم پاکستانی طالب علموں کی تعداد گزشتہ تعلیمی سال کے مقابلے میں 8.5 اضافے کے ساتھ 5,354 ہوگئی ہے۔


اس موقعے پر پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے کلچرل اتاشی، ڈاکٹر ڈینیئل میٹرن نے امریکا جانے والے پاکستانی طالب علموں کے لیے خیرسگالی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ''امریکا میں پاکستانی تعلیمی سفیروں کی حیثیت سے پاکستانی کلچر اور اقدار کو مثبت طور پر امریکا میں پیش کریں گے جب کہ دنیا کی بہترین تعلیم حاصل کریں گے۔''

 
Load Next Story