سندھ کے وسائل کو ہر دور میں لوٹا گیا ایاز لطیف پلیجو

ملکی تاریخ سندھیوں کے ساتھ نا انصافیوں سے بھری ہوئی، مزدور تحریک رہنماؤں سے گفتگو۔

ملکی تاریخ سندھیوں کے ساتھ نا انصافیوں سے بھری ہوئی، مزدور تحریک رہنماؤں سے گفتگو۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ سندھ کے عوام کے ساتھ نا انصافیوں سے بھری ہوئی ہے۔


بر سر اقتدار سول اور نان سول حکمرانوں نے سندھ کے وسائل کو لوٹا، مزدور اور ہاری کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، جنہیں تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سندھی مزدور تحریک کے مرکزی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں تیل اور گیس پر کام کرنے والی کمپنیوں میں روزگار کے لیے مقامی لوگوں کو نظر انداز کرکے غیروں کو ملازمتیں دی گئی ہیں۔ دریں اثناء عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری سردار انور سومرو کی زیر صدارت اجلاس میں 30 نومبر کو سندھ بچائو کمیٹی کی اپیل پر سندھ بھر میںیوم سیاہ منانے اور ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔
Load Next Story