دمشق میں شامی فضائیہ کی بمباری سے 30 افراد ہلاک متعدد زخمی

طیاروں نے میڈیکل سینٹر اور اسکول سمیت رہائشی علاقے پر بھی بمباری کی، انسانی حقوق تنظیم


ویب ڈیسک July 02, 2016
طیاروں نے میڈیکل سینٹر اور اسکول سمیت رہائشی علاقے پر بھی بمباری کی، انسانی حقوق تنظیم، فوٹو؛ فائل

شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب قصبے پر شامی فضائیہ کی بمباری سے 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی فضائیہ نے دارالحکومت دمشق کے قریب قصبے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ شامی فضائیہ نے بمباری میں میڈیکل سینٹر اور اسکول سمیت رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا جس میں طبی عملے کے 2 افراد سمیت عام شہری مارے گئے جب کہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں 45 سے زائد فضائی حملے کیے گئے جن میں میڈیکل سینٹر کے ہیڈ سمیت تمام طبی عملہ مارا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھا کہ شام میں گزشتہ 5 سالوں سے جاری جنگ کے نتیجے میں اسپتالوں اور دواخانوں پر فضائی حملوں اور بمباری سے 700 سے زائد ڈاکٹرز مارے جاچکے ہیں جس کے باعث طبی عملے کا شدید فقدان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں