ایل پی جی کمپنی کے پروڈکشن پلانٹ میں آتشزدگی

پلانٹ کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، کئی شہروں کے فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پایا۔


Numainda Express November 27, 2012
پلانٹ کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، کئی شہروں کے فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پایا۔ فوٹو: فائل

ایل پی جی بنانے والی کمپنی کے پروڈکشن پلانٹ میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق جامشورو کے قریب ایل پی جی بنانے والی کمپنی کے پروڈکشن پلانٹ میں دھماکے کے بعد اچانک آگ لگ گئی۔
جس سے پلانٹ کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔ ڈویژنل کمشنر حیدر آباد احمد بخش ناریجو کا کہنا تھا کہ اس آگ بجھانے کے لیے فوم کی ضرورت ہوتی ہے جو حیدرآباد میں نہیں ہے اور وہ ایم ڈی سائیٹ کراچی سے طلب کر لی گئی تاہم اس سے قبل ہی ٹنڈوالہیار، مٹیاری اور حیدرآباد سے فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا تھا، جنہوں نے کمپنی کے عملے کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پالیا۔

کمپنی کے جی ایم مشہود علی عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ جس حصے میں آگ لگی تھی اس میں آگ بجھانے کا سسٹم موجود نہیں تاہم آگ لگنے کے فوری بعد انتظامیہ نے پلانٹ کو گیس کی فراہمی بند کردی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد ایدھی ایمبولینس اور پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں پہنچ گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں