پاکستان کی بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں دہشت گرد حملے کی مذمت
امید ہے کہ بنگلا دیشی حكومت بزدلانہ دہشت گردی كی كارروائی كا ڈٹ كر مقابلہ كرے گی، ترجمان دفتر خارجہ
ISLAMABAD/KARACHI:
پاكستان نے بنگلا دیش كے دارالحكومت ڈھاكا میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ دُكھ كی اس گھڑی میں بنگلا دیش كے ساتھ ہے۔
دفتر خارجہ كی جانب سے جاری كردہ مذمتی بیان میں اُمید ظاہر كی گئی ہے كہ بنگلا دیشی حكومت بزدلانہ دہشت گردی كی كارروائی كا ڈٹ كر مقابلہ كرے گی۔ دفترخارجہ نے ڈھاكا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں قیمتی جانوں كے ضیاع پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والوں كی جلد صحت یابی كے لیے دُعاگو ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاكستان ہمیشہ ہر طرح كی دہشت گردی كی سخت مذمت كرتا ہے اوردُكھ كی اس گھڑی میں حكومت پاكستان اورعوام بنگلا دیش كے ساتھ ہے۔ ترجمان نے امید ظاہر كی كہ بنگلا دیشی حكومت بزدلانہ دہشت گردی كی كارروائی كا ڈٹ كر مقابلہ كرے گی۔