ہاکی انڈیا لیگ میں تاخیر17جنوری کو آغاز ہوگا

کھلاڑیوں کی مختلف فرنچائزز کے لیے نیلامی کی تقریب اب 16 دسمبر کو منعقد ہوگی۔


Sports Desk November 27, 2012
کھلاڑیوں کی مختلف فرنچائزز کے لیے نیلامی کی تقریب اب 16 دسمبر کو منعقد ہوگی۔ فوٹو: فائل

ہاکی انڈیا کی مجوزہ لیگ اب 15 یوم کی تاخیر سے 17 جنوری کو شروع ہوگی۔

اسی طرح ایونٹ کیلیے پلیئرز کی مختلف فرنچائزز کے لیے نیلامی کی تقریب بھی اب 16دسمبر کو منعقد ہو گی، ابتدائی پروگرام کے مطابق نیلامی یکم دسمبر اور ایونٹ کا انعقاد 5 جنوری سے 3 فروری 2013 تک ہونا تھا، مگر اب ہاکی انڈیا کی گورننگ کونسل نے ایونٹ کو 15 دن کے لیے موخر کردیا ہے، جس کے بعد اس کا اختتام 17 فروری کو ہوپائے گا۔

لیگ کے چیئرمین نریندرا بٹرا نے ایونٹ کے انعقاد میں تاخیر کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کھیل کے بہترین مفاد میں کیاگیا، فرنچائزز ہاکی میں نئی ہیں اور ان کے زیر معاہدہ کوچز دسمبر کے شروع میں میلبورن میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں مصروفیت کی وجہ سے پلیئرز نیلامی میں شریک نہیں ہوپاتے، لہذا ہم نے یہ قدم اٹھایا۔انھوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ایونٹ کو ری شیڈول کیے جانے کی ہماری درخواست قبول کرلی جس پر ہم ان کے شکرگذار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں