وزیراعظم نواز شریف کی چینی انجینئرز کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت

توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں پر چینی انجینئرز کی خدمات قابل تعریف ہیں، وزیراعظم


ویب ڈیسک July 03, 2016
چینی انجینئرز کی لاشیں جلد از جلد ان کے وطن واپس بھیجیں جائیں گی، وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نواز شریف نے تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے ٹی فور پر شٹرنگ گرنے سے ہلاک ہونے والے چینی انجینئرز کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چینی انجینئرز کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے تربیلا توسیعی منصوبے میں کام کے دوران چینی انجینئرز کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں پر چینی انجینئرز کی خدمات قابل تعریف ہیں، تعاون پر چین کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے توانائی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کا تحفظ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ چینی انجینئرز کی لاشیں جلد از جلد ان کے وطن واپس بھیجیں جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہری پور کے علاقے تربیلا میں تربیلاڈیم کے توسیعی منصوبے ٹی فور پر کام کرنے والے افراد پر شٹرنگ گرگئی تھی جس کے نتیجے میں 2 چینی انجینئرز اور 2 مقامی افراد ہلاک ہو گئے تھے، حادثے میں 2 چینی انجینئرز سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |