پی سی بی نے کرکٹرزکے سینٹرل کنٹریکٹ میں 3 ماہ کی توسیع کردی

اس کا فائدہ قومی ٹیم سے نظر انداز کرکٹرز کو بھی ہوگا۔


Sports Reporter July 03, 2016
اس کا فائدہ قومی ٹیم سے نظر انداز کرکٹرز کو بھی ہوگا۔:فوٹو: فائل

پی سی بی نے کرکٹرزکے سینٹرل کنٹریکٹ میں 3 ماہ کی توسیع کردی، نئے معاہدے کیلیے ناموں کا اعلان دورئہ انگلینڈ کے بعدکیا جائے گا۔

قومی ٹیم سے نظر انداز پلیئرز کو بھی ماہانہ رقم ملتی رہے گی، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان سمیت کئی کھلاڑیوں کا مستقبل غیر یقینی ہونے کی وجہ سے بورڈ نے نئے کنٹریکٹ کا عمل موخر کردیا تھا تاہم اب 3ماہ کی توسیع کردی گئی۔

اس کا فائدہ قومی ٹیم سے نظر انداز کرکٹرز کو بھی ہوگا، شاہد آفریدی اے، جنید خان اورسعید اجمل بی، عمر اکمل اور فواد عالم سی، صہیب مقصود ڈی کیٹیگری کی تنخواہ وصول کرتے رہیں گے جس کے بعد انھیں فہرست میں شامل رکھنے یا ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں