ڈھاکا میں خون ریزی نے انگلینڈ کا دل دہلا دیا ٹورمنسوخ کرنے کا عندیہ
ہم میزبان ملک کی صورتحال کاآنے والے چند ہفتوں کے دوران جائزہ لیں گے، ترجمان ای سی بی
ڈھاکا میں خون ریزی نے انگلش کرکٹ بورڈ کا بھی دل دہلادیا، دہشتگرد واردات کے بعد بورڈ نے اکتوبر میں شیڈول بنگلہ دیش کا ٹور منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا۔
انگلش ٹیم کو تین ون ڈے اور2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ٹور کیلیے 30 ستمبر کو ڈھاکا پہنچنا تھا، ای سی بی کے ترجمان نے واضح کیا کہ اگر انگلینڈ کی حکومت نے بنگلہ دیش کی سیکیورٹی صورتحال کو غیرمحفوظ قراردیا تو پھر وہ اپنی ٹیم کا دورہ منسوخ کردینگے۔
انھوں نے کہا کہ ہم میزبان ملک کی صورتحال کاآنے والے چند ہفتوں کے دوران جائزہ لیں گے، ماہرین کی رائے حاصل کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ ہوگا۔