شعیب اختر کی جانب سے مارنے کی دھمکی سے ڈر گیا تھا ہربھجن سنگھ

یہ بات کہہ تودی تھی مگرڈررہا تھا کیونکہ شعیب کا ڈیل ڈول کافی مضبوط اور3 بندے مل کربھی انکو قابو نہیں کرسکتے، ہربھجن

یہ بات کہہ تودی تھی مگرڈررہا تھا کیونکہ شعیب کا ڈیل ڈول کافی مضبوط اور3 بندے مل کربھی انکو قابو نہیں کرسکتے، ہربھجن:فوٹو: فائل

بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے انکشاف کیاکہ وہ شعیب اختر کی جانب سے مارنے کی دھمکی سے ڈر گئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ شعیب ہمارے ساتھ اٹھتے بیٹھتے اور کھاتے پیتے مگر میچ کے دوران فقرے بازی سے بھی باز نہیں آتے تھے، وہ کچھ کہتے تو میں بھی جواب دیتا تھا، ایک بار انھوں نے کہا میں تمھیں تمہارے کمرے میں گھس کر ماروں گا، میں نے کہا کہ آجانا یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ کون کس کو مارتا ہے، میں نے یہ بات کہہ تو دی تھی مگر ڈر بھی رہا تھا کیونکہ شعیب اختر کا ڈیل ڈول کافی مضبوط اور تین بندے مل کر بھی ان کو قابو نہیں کرسکتے۔


ایک سوال پر ہربھجن نے اصرار کیا کہ انھوں نے آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کو 'منکی' نہیں کہا بلکہ یہ کہا تھاکہ 'تیری ماں کی ہاتھ کی بنائی روٹی کھانے کو دل کررہا ہے، مگر انھوں نے میری پوری بات سنی ہی نہیں، انھیں ہندی نہیں آتی تھی اور میں انگلش نہیں جانتا تھا۔

Load Next Story