عمران نے دہشتگردی کی وجہ سے مشہور مدرسے کو 30 کروڑدیے پرویز رشید
نوازشریف کی دیانتداری پرکوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، شیر کے نشان نے پاکستان کو ترقی دی
وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشیدنے کہا ہے کہ حنیف عباسی کے مقابلے میں کامیاب ہونے والے نے دہشت گردی کی وجہ سے مشہور مدرسے کو 30 کروڑ دیے جب کہ نوازشریف کی شرافت، دیانتداری اور ایمانداری پرکوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، کسی ایک بھی ترقیاتی کام کے معیاراورلاگت پر کوئی سوالیہ نشان نہیں؟۔
شہبازشریف انٹریوسی کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی معروف شخصیت سیّد سرفراز نقوی کی سیکڑوں ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج خنجراب سے گوادر تک ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، (ن) لیگ کے سوا کوئی دوسری جماعت یہ دعویٰ نہیں کرسکتی کہ اس ترقی کا سہرا اس کے سر ہے، 2018 میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے، 2018 کا پاکستان 2013 کے مقابلے میں بہترہوگا۔
پرویز رشید نے کہا کہ خنجراب سے گوادر تک ترقی کا سہرا مسلم لیگ (ن) کے سرہے اورایک ایک اینٹ اور پتھرپرنوازشریف کا نام لکھا ہے، کسی دوسری جماعت کو عوام کی خدمت کی توفیق نہیں ہوئی، شیر کے نشان نے پاکستان کو ترقی دی اور آزاد کشمیر میں بھی ترقی لائے گا۔ دہشت گردی نے کھیلوں کے میدان خالی کرادیے تھے تاہم وزیراعظم نوازشریف نے دہشت گردی کی جیکٹس اتروا کر نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان دیے۔
اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ ہم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق آزاد کشمیر میں آگہی مہم لے کر نکلے ہیں، آزاد کشمیر کے حکمرانوں نے 5 سالوں میں قومی خزانے کا اربوں روپیہ اپنی جیبوں میں ڈالا اور عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کرپشن، استحصال اورمیرٹ کی پامالی ہوئی۔ سندس فاؤنڈیشن کے دورہ کے موقع پر گفتگو میں پرویزرشید نے کہاکہ انسانیت کی خدمت کے لیے وسائل مہیا کرنیوالے افرادان اداروں کوعطیات دیں جو وسائل کو صحت مند انہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتے ہیں، مخیرحضرات حق دار کو اس کا حق دیں۔