نئے بلدیاتی نظام کیخلاف سندھ میں 30 نومبر کوہڑتال ہوگیجلال محمود شاہ

سندھ بچائو کمیٹی کے کنوینر سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں 30 نومبر کو ہڑتال کی جائے گی ۔

سندھ بچائو کمیٹی کے کنوینر سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں 30 نومبر کو ہڑتال کی جائے گی ۔فوٹو: فائل

سندھ بچائو کمیٹی کے کنوینر سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں 30 نومبر کو ہڑتال کی جائے گی ۔


عوام جمعہ کو اپنا کاروبار بند رکھیں، پیپلز پارٹی اپنا رویہ درست کرے، یہ بات انھوں نے سندھ بچائو کمیٹی کے پیر کو حیدر منزل پر ہونے والے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سلیم ضیا ایڈووکیٹ، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی، نیشنل پیپلز پارٹی کی راحیلہ ٹوانہ، عوامی نیشنل پارٹی کے بشیر جان، جمعیت علما اسلام کے اسلم غوری سمیت دیگر بھی موجود تھے، سید جلال محمود شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اور صوبائی وزرا نے اسمبلی میںاپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے ساتھ جو غلط رویہ اختیار کیا ہے وہ سندھ کے عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔
Load Next Story