کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین پشاور کے لئے روانہ
10 بوگیوں پر مشتمل عید ٹرین 900 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی ہے، ریلوے حکام
پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لئے چلائی جانے والی پہلی عید ٹرین پشاور کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے پہلی عید اسپیشل ٹرین صبح 11 بجے کراچی کے کینٹ اسٹیشن سے پشاور کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق 10 بوگیوں پر مشتمل اکانومی کلاس ٹرین میں 900 مسافروں کی گنجائش ہے، ٹرین حیدر آباد، سکھر، روہڑی، خانیوال، ملتان، لاہور اور راولپنڈی سے ہوتی ہوئی کل دوپہر کو اپنی منزل پر پہنچے گی جب کہ عید اسپیشل ٹرین سے ریلوے کو 10 لاکھ روپے ریوینیو حاصل ہوا۔
ریلوے حکام کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق دوسری عید اسپیشل ٹرین بھی کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو چکی ہے، ٹرین سبی، روہڑی، سکھر اور ملتان سے ہوتی ہوئی کل شام 4 بجے راولپنڈی پہنچے گی، ٹرین میں 800 مسافروں کی گنجائش ہے۔ تیسری عید اسپیشل ٹرین بھی آج شام 8 بجے کراچی سے منڈی بہاؤالدین کے لئے روانہ ہوگی۔