یوم عاشور پر ٹاؤنز انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے
جلوسوں کی گزرگاہوں پر صفائی اور روشنی کا انتظام کیا گیا،طبی کیمپس لگائے گئے.
SUKKUR:
ٹائونز انتظامیہ کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر خصوصی انتظامات کیے گئے،مساجد وامام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کی گذرگاہوں پر روشنی وصفائی ستھرائی اورجراثیم کش اسپرے کا انتظام کیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر اورنگی ٹائون قمر شیخ نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم کے موقع پر عوام نے مثالی نظم وضبط کا مظاہرہ کیا اور رواداری کا ثبوت دیا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جلوسوںکی گزرگاہوں پر جاری صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کیلیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا،انھوں نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاشورہ محرم کے موقع پر ٹائون انتظامیہ نے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلیے خصوصی اقدامات کیے،یوم عاشورکے موقع پر لانڈھی ٹائون انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کیے،رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے رکن صوبائی اسمبلی خالد احمد ،چیف آفیسر لانڈھی ٹاؤن عبدالراشد خان کے ہمراہ عزاداروں میںنیاز وشربت تقسیم کیا، ٹائون انتظامیہ نے استقبالیہ و میڈیکل کیمپ لگائے جبکہ جلوسوں کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
چیف آفیسر عبد الراشد خان نے کہا کہ یکم محرم تا عاشورہ تک ٹائون میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا تھا، عملے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ایڈمنسٹریٹر جمشید ٹائون نعیم آفندی کی زیر نگرانی جمشید ٹائون میں عاشورہ محرم کی مجالس و جلوس کیلیے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کیے گئے، عاشورہ محرم کی مجالس و جلوس کی نگرانی کے سلسلے میں ٹائون انتظامیہ کی جانب سے نشتر پارک میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول روم پولیس انتظامیہ کے حوالے کیا گیا ، رکن قومی اسمبلی ساجد احمد،رکن سندھ اسمبلی وسیم احمداور ایڈمنسٹریٹر ملیر ٹائون ڈاکٹر مختار علی پلیجو نے یومِ عاشورہ پر ملیر ٹائون سے نکلنے والے مرکزی جلوس کی قیادت کی،ٹائون انتظامیہ کی جانب سے یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کے عزاداروں کو شربت پلایا گیا،طبی کیمپ لگائے گئے اوربلدیاتی امورکی انجام دہی کی گئی،شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے یوم عاشورہ کے موقع پر خصوصی انتظامات کیے گئے،ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام نے جلوسوں کی روٹس کی مکمل نگرانی کی۔
دریں اثنا وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے محرم الحرام کے موقع پر صدرٹائون کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائون انتظامیہ کی جانب سے شب و روزکی بھرپور محنت سے جس طرح تمام انتظامی امور کی انجام دہی کی گئی وہ قابل تحسین ہے جس کیلئے چیف آفیسر صدر ٹائون عاصم علی خان اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمد قائم خانی،صوبائی وزرا رضاہارون،ڈاکٹر صغیراحمد، اراکین صوبائی اسمبلی مقیم عالم ایڈووکیٹ ، طاہرقریشی، شعیب ابراہیم ، کے ٹی سی کے انچارج حمادصدیقی واراکین،کمشنرکراچی ہاشم رضازیدی کے ہمراہ یوم عاشورکے موقع پر نکلنے والے مرکزی جلوس میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرچیف آفیسر صدرٹائون عاصم علی خان نے مرکزی جلوسوں کی گذرگاہوں ، شام غریباں اورمجالس کے مقامات پرصحت وصفائی وروشنی کے ضمن میں کئے گئے انتظامات سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جلوس کے دوران چیف آفیسرصدرٹائون عاصم علی خان نے عزداران امام حسینؓ اور جلوس کے شرکا میں سبیلوں میں دودھ کا شربت تقسیم کیا اور جلوس کے روٹس پر لگائے گئے میڈیکل کیمپس کا بھی دورہ کیا، حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصوراورحق پرست رکن سندھ صوبائی اسمبلی محمد حنیف شیخ نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ٹائون محمد ظفر مجاہد کے ہمراہ بلدیہ ٹائون یونین کونسل نمبر 8حسینی نگر ,امام بارگاہ آل محمد سے یوم عاشور کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے بلدیہ ٹاؤن میں رہنے والوں اورمرکزی جلوس کے منتظمین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
انھوں نے کہا کہ جلوس کے دوران جس مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا گیا وہ واقعی قابل تعریف ہے جس کی وجہ سے نہ تو کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا اور نہ ہی کوئی بدنظمی پیدا ہوئی، آج جس مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ ہوا اس سے ہمارے درمیان محبت بھائی چارگی کا رشتہ اور مضبوط ہوگیا،حق پرست صوبائی وزیر عبدالحسیب ، رکن صوبائی اسمبلی عبدالقادر خانزادہ ، مظاہر امیر، منظرامام، سیف الدین خالد، اقبال قادری و ایڈمنسٹریٹر سائٹ ٹائون عمران اسلم نے محرم الحرام کے جلوسوں میں شرکت کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ بن قاسم ٹائون کے ایڈمنسٹریٹر نادر علی وسان نے یوم عاشور پر افسران کے ہمراہ امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا.