بونیرسے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر گرفتار اسلحہ برآمد
نور محمد عرف عباس سوات کا رہائشی اور کالعدم تحریک طالبان فضل اللہ گروپ کا اہم کمانڈر ہے، ڈی پی او بونیر
پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مبینہ کمانڈر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کرلیا ہے۔
ڈی پی او بونیر خالد محمود ہمدانی نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا ہے کہ پولیس نے کالعدم تحریک طالبان فضل اللہ گروپ کے اہم کمانڈر نور محمد عرف عباس کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحے کے علاوہ خود کش جیکٹیں، دیسی ساختہ بم، وائرلیس سیٹ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔
خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ ملزم نور محمد عرف عباس سوات کے علاقے چار باغ کا رہائشی ہے اور یہ دہشت گردی کے 18 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، گرفتار دہشت گرد نے سوات اور بونیر میں پولیس اہلکاروں سمیت امن کمیٹی کے اراکین کو ہدف بناکر قتل کیا جبکہ 2007 میں دہشت گردی کی بیشتر وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ دہشت گرد کمانڈر سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔