یورو کپ تیسرے کوارٹر فائنل میں اٹلی کو جرمنی کے ہاتھوں شکست

سنسنی خیز مقابلے کے بعد جرمنی نے اٹلی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی۔

اٹلی کو شکست دینے کے بعد جرمنی کے کھلاڑی خوشی میں جھوم رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

یورو کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں جرمنی نے دلچسپ مقابلے کے بعد اٹلی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

فرانس میں ہونے والے یورو کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں اٹلی اور جرمنی کے درمیان میچ کا پہلا گول جرمنی نے 65 ویں منٹ میں کیا جسے کھیل کے 78 ویں منٹ میں اٹلی نے برابر کردیا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لئے گول کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں جو کارگر ثابت نہ ہو سکیں۔


مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا تاہم اس میں بھی کوئی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی، پھر دونوں ٹیموں کو پنالٹی شوٹس دی گئیں لیکن اس میں بھی کوئی ٹیم فاتح قرار نہ دی جا سکی تو اضافی پنالٹی شوٹ پر جرمنی نے اٹلی کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

اس سے قبل پرتگال اور ویلز کی ٹیمیں اپنے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔
Load Next Story