کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث 1600 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کردیا گیا

جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث 1600 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کیلی فورنیا کے جنگلات میں 4 روز قبل لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے جب کہ بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ 3 ہزار ایکٹر سے زائد رقبے پر پھیل چکی ہے جب کہ کیلیفورنیا کی سین برنارڈینو اورسکرامنٹو کاؤنتیز میں آتشزدگی کے باعث متعدد مکانات جل کر خاکستر ہو چکے ہیں۔

کیلی فورنیا حکام کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث 1600 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کردیا گیا ہے جب کہ آگ سے مزید 2500 سے زائد مکانات کو خطرہ لاحق ہے جس کے باعث انتظامیہ نے سیکڑوں گھروں کو خالی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
Load Next Story