پشاور میں چپل کی دکان پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق 3 زخمی

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دستی بم حملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس


ویب ڈیسک July 03, 2016
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دستی بم حملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پشتخرہ کے علاقے میں چپل کی دکان پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے پشتخرہ میں نامعلوم افراد چپل کی دکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دستی بم حملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں