پشاور میں چپل کی دکان پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق 3 زخمی

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دستی بم حملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دستی بم حملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پشتخرہ کے علاقے میں چپل کی دکان پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے پشتخرہ میں نامعلوم افراد چپل کی دکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دستی بم حملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story