محرم میں سیکیورٹی اقدامات پر الطاف حسین کا اظہار اطمینان

شہریوں کے تحفظ کیلیے ٹھوس اقدامات پررحمن ملک کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے

شہریوں کے تحفظ کیلیے ٹھوس اقدامات پررحمن ملک کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پورے ملک میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے، دہشت گردی کی وارداتوں کی روک تھام اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے محنت ولگن سے مؤثرعملی اقدامات کرنے پر حکومت، مسلح افواج ،آئی ایس آئی سمیت تمام وفاقی وصوبائی سیکیورٹی اداروں، انٹیلی جنس ایجنسیوں، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔


ایک بیان میںالطاف حسین نے کہاکہ محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی کی اطلاعات سے ملک بھر کے عوام گہری تشویش کا شکار تھے تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروںنے بروقت کارروائی کرکے مختلف مقامات پر نہ صرف بموں کو ناکارہ بنایا بلکہ دہشت گردوںکو بھی گرفتارکیا۔ انھوںنے کہاکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ سب سے بڑھ کر وفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک نے شدیدعلالت کے باوجود جس طرح سائنٹیفک بنیادوں پر دہشت گردی کی روک تھام، قیام امن اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے اس پر انہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے ۔ الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، حق پرست عوامی نمائندوں، ایم کیوایم کے تمام ذمے داران وکارکنان بالخصوص ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو بھی خراج تحسین اورشاباش پیش کی۔

Recommended Stories

Load Next Story