عید میں بنائیے میٹھا مگر کچھ خاص
اس عید بنائیں فروٹی شیرخرمہ،کسٹرڈ سویاں اورشاہ جہانی سویوں کا زردہ جو آپ کے مہمانوں کو یقیناًبہت پسند آئے گا
یہ حقیقت ہے کہ ہماری عید میٹھے کے بغیر ادھوری رہتی ہے اورہر کوئی مہمانوں کو پیش کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی میٹھے کی ڈش بناتا ہے مگر اس عید ہم بتارہے کچھ خاص جسے بناکر آپ یقیناً بڑے فخر کے ساتھ اپنے مہمانوں کے سامنے بیٹھ سکتی ہیں۔
فروٹی شیرخرمہ
اجزا:
ابلا ہوا دودھ (دو لیٹر)
سویاں (ایک پیالی) چورا کرلیں
چھوہارے چھے عدد ( دودھ میں رات بھر کے لیے بھگو دیں)
آم کے قتلے (ایک پیالی)
کیلے (چار عدد) کتر لیں
سیب (ایک عدد) قتلے کر لیں
کنڈیسنڈ ملک (ایک ٹن)
باریک کترے ہوئے بادام پستے (آدھی پیالی)
الائچی پاؤڈر (آدھا چائے کا چمچا)
گھی (حسب ضرورت)
چینی (حسب ذائقہ)
(چینی شامل کرتے ہوئے دھیان رکھیں کہ کنڈیسنڈ ملک بھی میٹھا ہوتا ہے۔)
ترکیب:
گھی گرم کر کے اس میں دھیمی آنچ کر کے سویاں کڑکڑائیں۔ ہلکی بھونیں پھر دودھ ڈال دیں، ساتھ میں الائچی پاؤڈر ڈال دیں۔ ایک ابال آجائے، تو کنڈیسنڈ ملک ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں، پھر چھوہارے شامل کر کے پانچ منٹ مزید پکا کر چولھے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں، پھر تمام فروٹس ڈالیں۔ آدھے پستے بادام ڈال کر ملائیں، باقی سے گارنش کر دیں۔ فریج میں اچھی طرح ٹھنڈا کر کے نوش فرمائیں۔
کسٹرڈ سویاں
اجزا:
دودھ (ایک لیٹر)
چینی (حسب ذائقہ)
رنگین سویاں (ایک پیالی)
فریش کریم (ایک پیالی)
ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر (چار کھانے کے چمچے)
ریڈ جیلی (ایک پیکٹ) پیالے میں جمالیں
ترکیب:
تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں کسٹرڈ گھول لیں۔ سویاں الگ سے ابال لیں پھر دودھ ابال کر چینی ملائیں اور پہلے سے حل کیے ہوئے کسٹرڈ کو ابلے ہوئے دودھ میں شامل کر دیں۔ گاڑھا ہونے لگے، تو ابلی ہوئی رنگین سویاں شامل کر کے اچھی ملا لیں، پھر چولھے سے اتارکر ٹھنڈا کرلیں۔ اب کسٹرڈ میں آدھی کریم ہلکے ہاتھوں سے ملائیں۔ اسی طرح آدھی جیلی بھی ملائیں، پھر بچی ہوئی کریم اور جیلی سے سجا دیں۔ ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔
شاہ جہانی سویوں کا زردہ
اجزا:
سویاں (ایک پیکٹ)
کھویا (ایک پیالی)
گھی (حسب ضرورت)
چینی (حسب ذائقہ)
سبز الایچی (چار عدد)
دودھ (پاؤ پیالی)
باریک کترا ہوا بادام پستہ (حسب ضرورت)
ترکیب:
گھی گرم کرکے چورا کی گئی سویاں اس میں ڈال کر ہلکا سا تل کر نکال لیں، پھر اسی گھی میں الائچیاں توڑ کر ڈال کر کڑکڑائیں، پھر نکالی ہوئی سویوں میں چینی ڈال کر ملائیں اور اس کو دوبارہ گھی میں ڈال کر تیزی سے چمچا چلائیں۔ اتنا پانی ڈالیں کہ سویاں بھیگ جائیں۔ پھر دم آنے لگے، تو دودھ ڈال کر آدھا کھویا بھی ڈال دیں اور دم پر رکھ دیں۔ اس کے بعد باقی کھوئے اور بادام پستے سے سجاکر گرم یا ٹھنڈی جیسے چاہیں پیش کریں۔