رحمن ملک غیر ملکی ایجنٹ ہیں مذاکرات نہیں ہو سکتے طالبان

انھیں معافی کا اختیار نہیں،قابض سیکیولر فورسز کی بے دخلی تک جدوجہد جاری رکھیں گے، ترجمان


INP November 27, 2012
انھیں معافی کا اختیار نہیں،قابض سیکیولر فورسز کی بے دخلی تک جدوجہد جاری رکھیں گے، ترجمان۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کالعدم تحریک طالبان نے وزیر داخلہ رحمن ملک کوغیر ملکی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

انھیں طالبان کو معافی دینے کا اختیار نہیںپیر کو ترجمان احسان اللہ احسان نے نامعلوم مقام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر قابض سیکولر فورسز کی بے دخلی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے' تحریک طالبان پاکستان خودمختار اسلامی حکومت کے قیام کیلیے کوشاں ہے جس کی بنیاد قیام پاکستان کے وقت رکھی گئی تھی۔دریں اثناء تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے پشاور کے پوش علاقے میں واقع ایک غیر ملکی سفارتی مشن کے سیف ہائوس میں مقیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وہ وہاں سے نہ صرف ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے ہر واقعے کی فوری ذمے داری قبول کرتا ہے بلکہ غیر ملکی بالخصوص امریکی میڈیا کو بروقت دستیاب رہتا ہے۔ انتہائی باخبر اور ذمے دار سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کے پاس حسان اللہ احسان کی پشاور کی ایک غیر ملکی سفارتی مشن کے سیف ہائوس میں موجودگی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |