قیاس آرئیاں درست نہیں انتخابات وقت پرہونگےکائرہ

اسمبلیاںمدت پوری کرینگی،اپوزیشن لیڈرکاڈی ایٹ کانفرنس کوناکام قراردینابھونڈامذاق ہے

اسمبلیاںمدت پوری کرینگی،اپوزیشن لیڈرکاڈی ایٹ کانفرنس کوناکام قراردینابھونڈامذاق ہے۔فوٹو: فائل

SUKKUR/KARACHI:
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اورعام انتخابات وقت پر ہونگے۔


التوا کی قیاس آرائیاںوہ عناصرپھیلارہے ہیں جو ماضی میںکامیابی کیلیے سہارے تلاش کرتے رہے،گزشتہ روزپمزمیںوزارت کیڈکے زیرانتظام ہفتہ صفائی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ صدرآصف علی زرداری ملکوال میںعیدملن کے موقع پرواضح کرچکے ہیںکہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرینگی اورپھر 60روزمیںانتخابات کا انعقادہو گا،انتخابات میںتاخیرکے حوالے سے افواہیںدرست نہیں۔

اے پی پی کے مطابق چوہدری نثارکے متعلق سوال پروزیراطلاعات نے قائدحزب اختلاف کے بیانات کولایعنی اوربھونڈا قرار دیتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کی پالیسی اورہے اورچوہدری نثارکی پالیسی کچھ اور ہے،اپوزیشن لیڈرکاڈی ایٹ کانفرنس کو ناکام قرار دینا بھونڈے مذاق سے زیادہ کچھ نہیں،دریں اثناء آن لائن کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے پاکستان ٹیلی ویژن کی 48ویں سالگرہ کاکیک کاٹا۔

Recommended Stories

Load Next Story