کویت میں جاں بحق 3 پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقے پہنچا دی گئیں

میتیں لاہور سے ایمبولنس کے ذریعے آبائی گاؤں میاں چنوں پہنچائی گئیں


ویب ڈیسک July 04, 2016
کویت کے ایک فلیٹ میں مقیم پاکستانی خاندان کے 9 افراد آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہو گئے تھے۔ فوٹو: ایکسپریس اسکرین گریب

WASHINGTON: کویت کے فلیٹ میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 9 میں سے 3 افراد کی میتیں پاکستان میں ان کے آبائی علاقے میاں چنوں پہنچا دی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کویت میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے 3 افراد کی میتیں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائی گئیں جہاں سے انھیں ایمبولنس کے ذریعے ان کے آبائی گاؤں میاں چنوں پہنچایا گیا۔ جن 3 افراد کی میتیں پاکستان لائی گئی ہیں ان میں نسرین، ریحانہ اور 8 سالہ مہد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کویت کے ایک فلیٹ میں مقیم پاکستانی خاندان کے 9 افراد آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہو گئے تھے جن میں سے 6 کو کویت میں ہی سپر خاک کر دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں